ابنا: انہوں نے آج امام خمینی رح اور رہبرانقلاب اسلامی کی نگاہ میں اسلامی بیداری کانفرنس میں کہا کہ اسلامی ملکوں کو اسلامی بیداری کی راہ میں قربانیاں دینی ہونگي۔
آیت اللہ مھدوی کنی نے کہاکہ عالمی سامراج اسلامی بیداری کو ہائي جیک کرنے کے درپئے ہے اور مسلمانوں کو اس سازش میں مغرب کو ناکام بنانے کے لئے مکمل طرح سے دین کی پیروی کرنی ہوگي۔
انہوں نے رہبراور ولایت فقیہ کی منزلت کے بارے میں کہا کہ امام خمینی نے ولایت فقیہ کے ہمراہ شیعہ سیاسی نظریات کے تحت مشورت اور شوری کی بھی افادیت پر تاکید کی ہے بنابرین جو لوگ ولایت فقیہ کو آمریت سے تعبیر کرتے ہیں انہیں جان لیناچاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کےبانی نے ملکی انتظامات کے لئے ماہرین سے مشاورت کو ضروری قراردیا ہے۔.....
/169